ممبئی،15/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل اور چہ می گوئیوں کے دوران بالآخر وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے قلم دانوں کی تقسیم کردی ہے،نئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ریاست کے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے -
اس اعلان کے بعد آج صبح انہوں نے دونوں محکموں کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نتن کریر، ایڈیشنل چیف سکریٹری اوم پرکاش گپتا موجود تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کا چارج سونپا گیا ہے۔ اجیت پوار نے آج وزارت کے دفتر میں اپنے کام کا آغاز کیا۔